بھارتی رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘مفتی عبدالقوی،آریان خان۔قندیل بلوچ کی زندگی تنازعات سے بھری پڑی تھی

ممبئی (شوبز ڈیسک)اس قسم کی اطلاعات بھی گردش کر رہی تھیں کہ قندیل بلوچ بھارت کے مشہور رئیلٹی شو’’بگ باس‘‘کے نئے سیزن کا حصہ ہوں گی اور ماڈل نے اپنے فیس بک پیج پر بھی اس کا ایک اشارہ دیا تھا۔حال ہی میں مفتی عبدالقوی کے ساتھ قندیل بلوچ کی سیلفیز اور ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد مفتی عبد القوی کو رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت سے بھی ہاتھ دھونا پڑا تھا۔کچھ روز قبل قندیل بلوچ کی دو شادیوں کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں قندیل بلوچ کا ایک متنازعہ ویڈیو گانا بھی سامنے آیا تھا جس میں وہ ایک نوجوان گلوکار آریان خان کے ساتھ نظر آئی تھیں۔قندیل بلوچ کو اس ویڈیو میں اپنے نازیبا ملبوسات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔