تحریک انصاف کا 7 اگست سے نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان

نیویارک(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کہتے ہیں سات اگست سے نئی تحریک کا آغاز کر رہے ہیں ، یہ تحریک جمہوریت کے خلاف نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف ہے ، کسی بھی فوجی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں ۔ نیویارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے چاروں صوبوں کے ممبر تعینات ہو گئے ، قوم ان سے شفاف الیکشن کرانے کی امید رکھتی ہے ۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ سات اگست سے نئی تحریک کا آغاز کر رہے ہیں ، یہ تحریک جمہوریت کے خلاف نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف ہے ، ہم کسی بھی فوجی مداخلت کے مخالفت ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد تحریک انصاف کی حامی ہے ۔