اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مختلف ٹریفک حادثات میں 1نوجوان جاں بحق،4زخمی

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)مختلف ٹریفک حادثات میں 1نوجوان جاں بحق،4زخمی،2کی حالت تشویشناک‘ہسپتال منتقل‘طبی امداد جاری‘پولیس مصروف تفتیش‘تفصیلات کے مطابق تھانہ قلعہ دیدارسنگھ کے علاقہ چک اگو میں حافظ آباد کی طرف سے آنیوالے تیز رفتار شاہ زورڈالے نے تیز رفتاری کی وجہ سے سڑک کنارے واقع ایک دوکان میں گھس گیا جسکی وجہ سے دوکان میں موجود 4گاہک جن میں 35سالہ آصف ولد خوشی محمد‘28سالہ عرفان ولد احسان اللہ‘70سالہ عنایت اللہ ولد محمد حسن جبکہ 30سالہ شہزاد ولد مراد شدید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لیے ریسکیو1122کے اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر انکو طبی امداددی جارہی ہے حادثہ میں آصف نامی شخص کی ٹانگ اور بازو ٹوٹ گیا ‘تاہم شاہ زور ڈالہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے۔جبکہ دوسرا واقعہ لدھیوالا میں پیش آیا جس میں تیز رفتار ٹرک مو ٹر سائیکل سوار 35سالہ عاصم ولد محمد سلیم گوجرانوالہ سے موٹر سائیکل نمبر ی HZK224 پر سوار حافظ آباد کی طر ف جارہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک نے روند ڈالا جس سے عاصم کا سر کچلا گیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اہل علاقہ نے ٹرک ڈرائیور سمیت تین افراد کو پکڑکر متعلقہ پو لیس کے حوالے کر دیا