اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,144FansLike
9,991FollowersFollow
565,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پاکستان کا ملا منصور کی ہلاکت کی تصدیق کرنے سے انکار، لاش کے ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد کچھ کہہ سکتے ہیں:چوہدری نثار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والا ڈرون حملہ پاکستانی حدود سے باہر رہ کر کیا گیا البتہ ابھی اس ملک کا نام نہیں بتا سکتے ہیں جس سے بلوچستان میں گاڑی پر میزائل داغا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں گاڑی کو نشانہ بنانے والام ڈرون پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہوا بلکہ کسی اور ملک کی حدود میں رہ کر میزائل فائر کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے اس حملے سے قبل ہمیں خبر نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والا شخص ملا منصور ہی تھا یا کوئی اور تھا، ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے سیمپل بھجوا دیا ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہی کسی حتمی نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ امریکہ کا یہ کہنا کہ امریکہ کے دشمن جہاں کہیں بھی ہوں گے ، ان کا پیچھا کیا جائے گا، بین الاقوامی قوانین کی صریحا خلاف ورزی ہے۔ اگر سارے ممالک امریکہ کی روش پر چل نکلیں تو دنیا کا امن دائو پر لگ جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ملا اختر منصور کی گاڑی پر حملہ پاکستانی انٹیلی جنس معلومات اور ٹیلیفونک گفتگو کی ٹریسنگ سے ہوا اور اس حملے سے متعلق پاکستان کو کئی ہفتے قبل ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔