اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,433FansLike
9,991FollowersFollow
566,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

افغان طالبان کے امیر کیلئے دو نام پیش، ملا یعقوب کے امیر بننے کے امکانات روشن

چمن (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک طالبان افغانستان کی رہبری شوریٰ کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیاہے جس میں شوریٰ کی اکثریت نے ملا یعقوب کیلئے جانشین بنانے کی رائے دی ہے ۔نجی ٹی و ی چینل کے مطابق تحریک طالبان افغانستان کی رہبری شوریٰ کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیاہے جس دوران نئے طالبان امیرکیلیے ملایعقوب اورسراج الدین حقانی کے نا م فائنل کرلیے گئے ہیں جبکہ شوری ٰکی اکثریت نے ملا یعقوب کیلئے جانشین بنانے کی رائے دی ۔ ملا یعقوب سابق طالبان امیر ملا محمد عمر کا بیٹا ہے جبکہ سراج الدین حقانی جلال الدین حقانی کا بیٹاہے۔اجلا س کے اختتام پذیر ہونے کے بعد اگلے چند گھنٹوں میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کا رسمی اعلان متوقع،تحریک طالبان افغانستان کااجلاس پاک افغان سرحدی علاقوں میں 2روزجاری رہا۔