اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,611FansLike
9,993FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

محکمہ تعلیم سندھ نے چھٹیوں کے اعلان کے باوجود کھلنے والے 15سکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے حکومتی احکامات سے انکار پر15پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی ۔محکمہ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیوں کے اعلان کے باوجود کھلنے والے 15پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن معطل کر دی۔ذرائع نے بتایا کہ شدید گرمی کے باعث محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 20مئی سے 24جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا مگر اس کے باوجود بعض نجی تعلیمی اداروں کے مالکان نے امتحانات کی وجہ سے 20مئی سے چھٹیاں کرنے سے انکار کرتے ہوئے سکول کھلے رکھے ۔ تاہم محکمہ تعلیم کے اعلان کے باوجود کھلنے والے 15پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی ہے۔