اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,718FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پارلیمانی کمیٹی نے بیلٹ پیپرپر امیدوار کو ووٹ نہ دینے کی تجویز مسترد کردی: الیکشن کمیشن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے انتخابی اصلاحات سے متعلق بیلٹ پیپر پر کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا آپشن شامل کرنے کی تجویز مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل میں اصلاحات کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی کو سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تجویز دی تھی کہ دنیا بھر کے کئی ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی بیلٹ پیپرز پر رائے دہندگان کے لیے انتخابی عمل میں تمام امیدواروں کو مسترد کرنے کے لیے خصوصی خانہ شامل کیا جائے۔اگر کسی بھی حلقے میں اس خانے پر نشان لگانے والے ووٹرز کی تعداد کل ووٹوں سے زائد ہوجائے تو اس حلقے کے نتائج کو کالعدم قرار دے دیا جائے۔ذرائع کے بتا یا کہ الیکشن کمیشن نے تصدیق کردی ہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے اس تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں رائج انتخابی نظام اس ترمیم کا متحمل نہیں ہوسکتا۔واضح رہے کہ ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز لوگوں کی اکثریت انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنتی۔ 2013 کے عام انتخابات میں بھی 45 فیصد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال ہی نہیں کیا تھا۔