کرپشن اور نادار اب ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ،وزیر داخلہ نے اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اجلاس میں جعلی شناختی کارڈ کے اجراءمیں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی زیر صدارت نادرا ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا جس میں ڈی جی پاسپورٹ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں جعلی شناختی کارڈزاور اس کی بنیاد پر بنائے گئے پاسپورٹس بات چیت کی گئی اور جعلی شناختی کے اجراءکی روک تھام سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ولی محمد کے جعلی شناختی کارڈکے معاملے پر بھی بات کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جعلی شناختی کارڈ کے اجراءمیں ملوث افرادکیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا اور نادرا و پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کے درمیان رابطہ بہتربنانے پراتفاق ہوا۔