اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,718FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

صحافی برادری کھیلوں کی سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرے:جاوید میانداد کا کراچی میں صحافیوں کے ٹورنامنٹ سے خطاب

کراچی(ویب ڈیسک) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی جانب سے کراچی پریس کلب میں منعقدہ سپر سکس کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مایہ ناز اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر جاوید میانداد نے صحافیوں پر زور دیا ہے کہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کریں۔ اور صحافیوں کے مابین ہونے والی کھیلوں کی تقریبات کو زیادہ سے زیادہ پروموٹ کریں ۔ میری خواہش ہے کہ صحافیوں میں سے بھی کھلاڑی نکل کر قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے 42 صحافتی اداروں کی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ ملک بھر کے صحافیوں کو کراچی کے صحافیوں کی تقلید کرنی چاہئے۔ تقریب میں کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر افسر عمران ، سیکرٹری شعیب احمد، نائب صدر نعمت خان، جوائنٹ سیکرٹری اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزر قاضی محمد یاسر، وقار بھٹی اور خازن حامد الرحمن اعوان، انفارمیشن سیکرٹری منیر عقیل انصاری، ایس ایم اشرف ، نادر خان، کراچی پریس کلب کے سیکرٹری اے ایچ خانزادہ ، جوائنٹ سیکرٹری رضوان بھٹی، حنیف اکبر، سوئی سدرن گیس کمپنی کے شہباز اسلام، چیف میڈیا مینجر محمد علی گوہر، سلمان صدیقی، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیموں سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی۔ ‫