اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسمبلی اجلاس کے دوران خاتون رکن سے بدتمیزی،بلاول نے صوبائی وزیرامدادپتافی پر بجلی گرا دی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امدادپتافی کی نصرت سحرعباسی سے بدکلامی کا نوٹس لیتے ہوئے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کو انہیں شوکاز نوٹس دینے کی ہدایت کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور صوبائی پارلیمانی لیڈر نثار کھوڑو کو امداد پتافی کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ امداد پتافی کو شوکاز نوٹس جاری کر کے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔واضح رہے کہ ان کی ہمشیرہ بختاور بھٹو پہلے ہی امداد پتافی کی نصرت سحر عباسی سے بد کلامی پر برہم ہوچکی ہیں اور انہیں معافی مانگنے کی ہدایت کر چکی ہیں.