اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,407FansLike
9,997FollowersFollow
567,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ہائیرایجوکیشن کمیشن میں پاکستان کی پہلی انٹرنیٹ ایکسچینج قائم کردی گئی

اسلام آباد (ٹیکنالوجی ڈیسک) پاکستان کی پہلی انٹرنیٹ ایکسچینج ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) میں قائم کر دی گئی ہے جس کے باعث ملک کے اندر انٹرنیٹ ٹریفک کی روانی میں تیزی آئے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایسے افراد کو بھی انٹرنیٹ فراہم کرنے کیلئے اٹھایا گیا ہے جو اس سے اب تک دور ہیں۔ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”ہمارا مقصد انٹرنیٹ سے محروم افراد کو یہ سہولت فراہم کرنا اور ملک کے نظرانداز اور پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن سروسز فراہم کرنا ہے۔“ پاکستان انٹرنیٹ ایکسچینج انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کیلئے ایکسچینج پوائنٹ کا کام کرے گی جس کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ ٹریفک کی لیٹنسی میں کمی آئے گی۔ ایکسچینج کے باعث مقامی نیٹ ورکس کسی تیسرے نیٹ ورک کے بغیر ڈائریکٹ کنیکٹ ہو سکیں گے جبکہ مقامی نیٹ ورکس ملک میں ہی ایک پوائنٹ پر معلومات کا تبادلہ کر سکیں گے۔ انوشے رحمان کا کہنا تھا کہ ”کوئی بھی حکومت اکیلی کام نہیں کر سکتی، ہمیں عوام اور پرائیویٹ سیکٹر کیساتھ مل کر ایک ٹیم کی طرح کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عالمگیر اہداف حاصل کئے جا سکیں۔ایکسچینج کا قیام حکومت کی نئی ٹیلی کمیونیکیشن پالیسی کا حصہ ہے جو گزشتہ سال متعارف کرائی گئی تھی۔اس پالیسی کے تحت کئی اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پاکستان کو اہم کھلاڑی کے طور پر حتمی منزل پر لے جایا جا سکے۔“