اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,725FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ون وہیلنگ میں ملوث ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے گرفتار

گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے ون ویلنگ کرنے کی ترغیب اور تربیت فراہم کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے‘ نشاندہی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ون ویلنگ کرنے اور نوجوانوں کو اس کی تربیت دینے والے دو ملزما ن ایازاور کاشف کو گرفتار کیا گیا ہے‘ ٹریفک پو لیس کے مطابق دونوں ملزمان سوشل میڈیا پر ون ویلنگ کے کرتب دکھاکر نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر ون وہیلنگ کا چینل بنا رکھا تھا جہاں وہ اپنے کرتب کی ویڈیو اپ لوڈ کیا کرتےاور پھر وہاں سے نو آوردوں کو اپنی جانب راغب کرکے انہیں ون ویلنگ کی تربیت دیتے تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان اکثر جی ٹی روڈ پر ون ویلنگ کیا کرتے اور جب ان کا تعاقب کیا جاتا تو پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو جاتے تھے ۔ دونوں ملزمان کو سوشل میڈیا سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا ہے اوران کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔