نوابشاہ اور گردونواح میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) نوابشاہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نوابشاہ اور نواحی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔زلزلے کا دورانیہ ایک منٹ سے بھی کم تھا ۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے مرکز اور گہرائی کے بارے میں پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ زلزلے کے نقصانات کی معلومات بھی حاصل کر رہے ہیں ۔