اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

925,742FansLike
10,002FollowersFollow
573,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دنیا کی مہنگی ترین ’’ہوا‘‘ برائے فروخت

بیسل (ویب ڈیسک) کہتے ہیں کہ سوئٹزرلینڈ دنیا کے مہنگے ممالک میں سے ایک ہے لیکن اب یہاں کی ہوا بھی مہنگے داموں فروخت ہورہی ہے جس کے ایک لیٹر کی قیمت 167 امریکی ڈالر ہے۔ اگرچہ یہ ہوا سوئٹزرلینڈ میں مفت ملتی ہے لیکن اگر آپ گھر بیٹھے اسے منگوانا چاہتے ہیں تو ایک لیٹر ہوا کی قیمت تقریباً 17 ہزار پاکستانی روپے ہے۔ ہوا کو فروخت کرنے کا یہ خیال برطانیہ سے سوئٹزرلینڈ میں سکونت اختیار کرنے والے شخص جان گرین کا ہے جو سوئ’زرلینڈ کی مشہور ایلپس پہاڑیوں کے ایک خفیہ گوشے کی ہوا بوتلوں میں بھر کر آن لائن فروخت کررہے ہیں۔ ایلپس کی تازہ اور فرحت بخش ہوا کو شیشے کی بوتلوں میں بند کرکے فراہم کیا جاتا ہے جس کے ساتھ معیار کا ایک سرٹیفکیٹ بھی دیا جاتا ہے۔ بوتل میں بند اس ہوا کو ’’خواتین و حضرات کے لیے خاص تحفہ‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ بوتل کے ساتھ دیئے گئے سرٹیفکیٹ پر اس مقام کے محددات (کوآرڈنیٹس) بھی دیئے گئے ہیں جہاں سے یہ ہوا بھری گئی ہے۔ جان کے مطابق پہلے بوتل کو فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کریں اور کھولتے وقت چہرے کو قریب لاکر سوئٹزرلینڈ کی بہترین ہوا میں سانس لیں۔ Alps-bottle گرین کا کہنا ہے کہ وہ پہاڑ کے اوپر جاکر خود بوتلوں میں ہوا بھرتے ہیں۔ ان کی ویب سائٹ پر ہوا کا نصف لیٹر کا مرتبان 97 ڈالر (پاکستانی 10 ہزار روپے) اور 3 لیٹر ہوا کی قیمت 247 ڈالر (پاکستانی 25 ہزار روپے) ہے۔ گرین کے مطابق یہ دنیا کی سب سے صاف اور فرحت بخش ہوا ہے تاہم اس کی تصدیق نہ ہوسکی مگر یہ دنیا کی مہنگی ترین ہوا ضرور ہے۔ Alps-certificate اگرچہ ہوا کو اتنے مہنگے داموں فروخت کرنا ایک احمقانہ عمل ہے لیکن جان گرین کا کہنا ہےکہ ہوا سے بھری شیشے کی ان بوتلوں کو دنیا بھر میں فروخت کیا جاتا ہے۔ جان گرین کے مطابق وہ اس کاروبار کی 25 فیصد رقم ایک تنظیم ورلڈ وژن کو دیتے ہیں جو بچوں اور جوانوں کی آنکھوں کے علاج کا کام کرتی ہے۔ جان کے مطابق اب تک اس تنظیم کو وہ ایک ہزار ڈالر سے زائد رقم عطیہ کرچکے ہیں۔