اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

925,614FansLike
10,002FollowersFollow
573,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دورہ ویسٹ انڈیز ،پی سی بی نے مصباح الحق کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے مصباح الحق کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت مکمل کرلی جس کے بعد مصباح الحق کو ویسٹ انڈیز کے خلا ف ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پی سی بی کی جانب سے اس کا اعلان بھی کردیا گیا ہے ۔اظہر علی کی جگہ سرفراز احمد نائب کپتان ہونگے ۔واضح رہے کہ انضمام الحق کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کھیلانے یا نہ کھیلانے کے معاملے پر پی سی بی مینجمنٹ کی رائے مختلف تھی ۔چیئر مین پی سی بی اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کی کپتانی کے حامی تھے جبکہ انضمام الحق کا موقف تھا کہ تینوں فارمیٹ میں ایک ہی کپتان ہونا چاہیے لہذا مصباح الحق کو کپتانی سے ہٹا دیا جا نا چاہیے ۔