اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سعودی حکومت نے سابق آرمی چیف راحیل شریف اور ان کی اہلیہ کو 3سالہ ملٹی پل ویزا جاری کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف اور ان کی اہلیہ کو ملٹی پل ویزا جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف اور ان کی اہلیہ کو سعودی عرب کا 3سالہ ملٹی پل ویزا جا ری کر دیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کو بھی3 ماہ کا ملٹی پل ویزا جاری کیا گیا ہے۔جنرل (ر ) راحیل شریف پاکستان کے پہلی نجی شخصیت ہیں جنہیں 10 سال بعد پہلی مرتبہ یہ سہولت جاری کی گئی ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بیشرفت اس بات کی عکاس ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر ) راحیل شریف نے سعودی عرب کی جانب سے اسلامی فوجی اتحاد (آئی ایم اے ) کی کمان سنبھالنے پررضامندی ظاہر کر دی ہے ۔ جنرل(ر) راحیل شریف سعودی دارالحکومت ریاض میں رہیں گے جہاں اس اتحاد کا مشترکہ آپریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ جس وقت یہ اتحاد قائم کیا گیا تھا اس وقت اِس کے 34 ارکان تھے اور یہ تعداد اب اومان کی شرکت کے ساتھ 41 تک جا پہنچی ہے۔ جنرل راحیل شریف اس اتحاد کے بانی کمانڈر انچیف ہوں گے۔
یا درہے اسلامی فوجی اتحاد15 دسمبر 2015ءکو سعودی وزیر دفاع اور دوسرے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود نے قائم کیا تھا۔