اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,814FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ؒ خوشاب میں خونخوار کتوں نے شہریوں کا جینا دوبھرکردیا

جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع خوشاب میں خونخوار آوارہ کتوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا‘ گذشتہ روز موضع جسوال میں خونخوار کتوں کے ایک غول نے ایک 12سالہ لڑکے محمد عتیق ولد قادر خان کو بھنبھور ڈالا‘ محمد عتیق الصبح رفع حاجت کیلئے گاؤں سے باہر نکلا تو خونخوار کتوں نے اُس پر حملہ کر دیا اور اُسے گرا کر اس کے جسم کو نوچنا شروع کر دیا۔ محمد عتیق کی چیخ و پکار سن کر راہگیروں نے اُسے خونخوار کتوں کی چنگل سے نجات دلائی۔ 12سالہ محمد عتیق کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُس کی حالت تشویشناک ہے ڈاکٹروں کے مطابق اس کے سر ‘ گردن‘ پیٹ ‘ دونوں بازوؤں اور دونوں ٹانگوں پر گہرے گھاؤ ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں میں ایک سو سے زائد افراد آوارہ کتوں کا نشانہ بنے جنھیں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں طبی امداد دی گئی اور اُنھیں ریبیز ویکسین کے انجکشن لگائے گئے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ کئی سالوں سے ضلع خوشاب کے کسی بھی علاقہ میں ڈاگ کلنگ مہم نہیں چلائی گئی جس کی وجہ سے آوارہ اور خونخوار کتوں کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور شہریوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے۔ انجمن تحفظ حقوق شہریاں جوہرآباد کے صدر ملک محمد نذیر اعوان نے اس صورتحال پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ محکمہ صحت کو ڈاگ شوٹنگ مہم چلانے کا پابند بنایا جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں ڈاگ کلنگ مہم چلانا بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری ہے جبکہ دیہی علاقوں میں محکمہ صحت ‘ ڈاگ کلنگ مہم چلانے کا مہم ہے لیکن کوئی بھی محکمہ اپنی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں۔