اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

واربرٹن کی اہم خبریں!!!

واربرٹن(ایریارپورٹر)جرائم کا خاتمہ اور عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔SHO رانا سجاد اکبر
جرائم کو ہر صورت روکنا میری بنیادی ذمہ داری ہے تھانہ میں آنے والے ہر سائل سے خوش اسلوبی سے پیش آنا میری زندگی کا حصہ ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’نیوزالرٹ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پولیس سروس میں سینکڑوں سائلین کو انصاف فراہم کیا ہے درجنوں گنہگاروں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا ہے میرے نزدیک پولیس اور عوام میں مظبوط اعتماد کارشتہ قائم ہے جسے ہر صورت قائم رکھنا ہمارا فرض ہے میرے دفتر میں رسہ گیروں اور ٹاؤٹ مافیا کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ڈی پی او ننکانہ صاحزادہ بلال عمر کے حکم پرانسانیت کے دشمن اور منشیات فروش ،ڈکیت ،اور قانون کے دشمنوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ایس ایچ او رانا سجاد اکبر نے مزید بتایا کہ حالیہ کاروائی میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کیا ہے ،پولیس کا عوام میں مورال بلند کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

ڈپٹی کمشنر ننکانہ سائرہ عمر کے ضلع بھرکے رمضان بازاروں کے دورے
واربرٹن (ایریارپورٹر)ڈپٹی کمشنر ننکانہ سائرہ عمر نے ضلع بھرکے رمضان بازاروں کے دورے کئے،قیمتوں اور معیار کو چیک کیا ۔تفصیل کیمطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ سائرہ عمر صاحبہ نے واربرٹن غلہ منڈی رمضان بازار کا دورہ کیا اور وہاں پر کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور رمضان بازار میں فروخت کی جانے والی سبزیوں،پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے معیار اور ریٹس کو بھی چیک کیا۔انہوں نے رمضان بازار میں آئے ہوئے صارفین سے بات چیت کی اور ان سے رمضان بازار میں فروخت کی جانے والی اشیاء کے متعلق دریافت کیا۔اس موقع پر صارفین نے رمضان بازار میں کیے گئے انتظامات کو سراہا۔انہوں نے رمضان بازار میں صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔ علا وہ ازیں ڈی سی سائرہ عمرنے داربرٹن سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔انہوں نے منڈی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں،کو الٹی اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا۔اور منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کو چیک کیااور خاص طور پر تربوزکی نیلامی اپنی نگرانی میں کروائی۔

زائد قیمت پر گوشت فروخت کرنے پر قصاب کو دو ہزار روپے جرمانہ
واربرٹن(ایریارپورٹر)انچارج رمضان بازار مبشر شاہ نے زائد قیمت پر گوشت فروخت کرنے پر قصاب کو دو ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ انچارج رمضان بازار مبشر شاہ نے شہری کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے اوپن مارکیٹ میں زائد ریٹ پر گوشت فروخت کرنے والے دکاندار کو وارننگ دیتے ہوئے دو ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔

محکمہ لائیو سٹاک ننکانہ صاحب کی جانب سے مچھرالہ میں جانوروں کو بیماریوں سے بچاؤ کیلئے خصوصی مہم کا آغاز
واربرٹن(ایریارپورٹر)حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک ننکانہ صاحب کی جانب سے واربرٹن کے نواحی گاؤں مچھرالہ یو سی میں جانوروں کو بیماریوں سے بچاؤ کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ زمینداروں اور جانور پالنے والے حضرات کو مویشیوں کو کانگو وائرس اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے سلسلہ میں خصوصی آگاہی مہم بھی شروع کی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹرخالد ،محمودکا کہنا ہے کہ محکمہ لائیوسٹاک کے ڈاکٹروں اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں گاؤں اور مختلف ڈیرہ جات پر جا کر جانوروں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کیلئے دیکسینیشن کر رہی ہے۔اس مہم کے دوران یو سی مچھرالہ میں ہزار سے زائد جانوروں کی ویکسینیشن مکمل کی گئی ہے اور مزید جاری ہے ۔ ویٹرنری آفیسر واربرٹن ڈاکٹر خورشید عالم نے بتایا کہ جانوروں کو چیچڑوں سے بچاؤ کے لئے ٹیکے بھی لگائے گئے ہیں جبکہ مویشی پال حضرات کو کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ جانوروں کی ویکسینیشن اور اور علاج معالجہ کی سہولت کے لئے محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے ریسکیو سروس بھی شروع کی گئی اور زمینداروں کو انکے جانوروں کے علاج معالجہ کے لئے گھروں اور ڈیرہ جات پر یہ سروس فراہم کی جا رہی ہے۔ اوریو سی مچھرالہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی جانوروں کو بیماریوں سے بچاؤ کے سلسلے میں ویکسین کی جار ہی ہے اس سلسلے میں تمام مویشی اور دیگر جانور پالنے والوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقے میں قائم وٹرنری سینٹر پر جاکر اپنے جانوروں کو ٹیکے لگوائیں۔

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا۔ شیخ منصور شفیع
واربرٹن(ایریارپورٹر) پاکستان تحریک واربرٹن کے سینئر سیاسی رہنما ایڈووکیٹ شیخ منصور شفیع نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا۔ن لیگی حکومت کے بلندو بانگ دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے عوام دشمن بجٹ سے نہ غریبوں کو ریلیف ملااور نہ ہی عوامی توقعات پوری ہوسکیں۔ٹیکسوں کی بھر مار سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔اشیائے ضرورت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگ گئیں ہیں ماہ مقدس رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مشروبات، پھلوں اور دیگر اشیائے ضررویہ کی قیمتیں جو پہلے ہی غریب عوام کی پہنچ سے باہر تھیں میں مزید ہوشربا اضافہ ہوگیا۔لیکن پرائس کنٹرول کمیٹیاں اپنی آنکھیں بند کیے ہوئے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’نیو ز الرٹ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اسلام ہمیں آپس میں اتفاق،محبت اور ایک دوسرے کے احترام کا درس دیتا ہے۔حاجی محمد اکرم آرائیں
واربرٹن(ایریارپورٹر)سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد اکرم آرائیں نے کہا ہے کہ اسلام ہمیںآپس میں اتفاق،محبت اور ایک دوسرے کے احترام کا درس دیتا ہے ہمیں ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں اپنے مسلمان بھائیوں کا ہر طرح سے خیال رکھنا چاہیے‘ اسی میں ہمارے دین دنیا اور آخرت میں بھلائی ہے،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک خیر وبرکت کا مہینہ ہے اس مہینہ میں صدقے وخیرات کرکے ہمیں اپنی بخشش کا ذریعہ بنانا چاہیے،اس مہینے میں دوزخ کے دروازے بند کردےئے جاتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت مسلمان ماڈل ہونا چاہیے اسلام میں قتل وغارت کی اجازت نہیں ہے دھماکے کرنے والے مسلمان نہیں ہیں وہ صرف مسلمانوں کو بدنام کرنے پر لگے ہیں۔

بحیثیت مسلمان ہمیں ایسے گناہ سے پر ہیز کرنا چاہیے جس سے انسان خود تو متا ثر ہو۔دلشاد کھارا
واربرٹن (ایریارپورٹر) چیئرمین انجمن تاجران واربرٹن دلشاد کھارانے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا با برکت مہینہ شروع ہو چکا ہے اس کے ساتھ ہی مسلمانوں میں نیکی کا جذبہ بھی پروان چڑھ چکا ہے۔ مگر ایک طبقہ جس پر رمضان میں تنقید کی جاتی ہے وہ ہے دوکاندار جن میں چیزوں کی سپلائی مہیا کرنے والے سر فہرست ہیں جو کہ ذخیرہ ا ندوزی کرتے ہیں اور جان بوجھ کر چیزوں کی قیمتیں بڑھاتے ہیں۔سرکار دو عالم ﷺکا فرمان ہے کہ جس نے چالیس دن غلہ روکے رکھا اس سے اللہ بری الذمہ ہے ۔نائب صدر شیخ شہزاد بجاج نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمیں ایسے گناہ سے پر ہیز کرنا چاہیے جس سے انسان خود تو متا ثر ہو اس کے ساتھ ساتھ دوسرے مسلمان یا انسان بھی اس سے متاثر ہوں۔