احتجاجی دھرنا: جماعت اسلامی کی حکمت عملی تبدیل، 3 مقامات پر دھرنوں کا اعلان

0

وفاقی حکومت کیجانب سے راستوں کی بندش اور گرفتاریوں کے بعد جماعت اسلامی نے اپنی حکمت عملی تبدیل کردی ہے اور 3 مقامات پر دھرنوں کا اعلان کیا ہے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے دھرنے کی کال پر ریڈ زون اور پنڈی سے دارالحکومت آنیوالے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے، راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بھی بند کردی گئی، بس سروس کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس مختلف علاقوں میں جماعت اسلامی کے کارکنان کو حراست میں لے رہی ہے لیکن اب جماعت اسلامی کی جانب سے اپنی حکمت عملی تبدیل کردی گئی ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق جماعت نے اپنی حکمت علمی کو تبدیل کرتے ہوئے 3 مقامات پر دھرنوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم کی ہدایت ہے جہاں رکاوٹ ہوگی وہیں دھرنا ہوگا، وفاقی حکومت فسطائیت پر اتر آئی، تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں اور اب تک 1150 کارکنوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی کے مطابق بجلی کے بلوں کے اضافے میں کمی اور تنخواہ دار پر ٹیکس ختم کرنے تک یہ دھرنا جاری رہے گا۔

latest urdu news

اگر مجھے قتل کیا تو امید ہے امریکا ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا: ٹرمپ

0

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ مجھے قتل کر ڈالیں تو مجھے قوی امید ہے کہ امریکا ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی طرف سے امریکی کانگریس سے خطاب کے بعد اسکرین پر آیا ہے، اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی تقریر میں ایران کی دھمکیوں پر زور دیا تھا۔

سابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر شیئر کردہ نیتن یاہو کی ویڈیو کے ساتھ جاری کیپشن میں لکھا اگر وہ مجھے قتل کردیتے ہیں تو مجھے امید ہے کہ امریکا ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا اس ضمن میں یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو امریکی لیڈروں کو بزدل سمجھا جائے گا۔

واضح رہے کہ 14 جولائی کو امریکی ریاست پنسلوینیا میں سیاسی ریلی کے دوران ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر باراک اوباما نے نائب صدر امریکہ کملا ہیرس کی حمایت کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق باراک اوباما اور مشیل اوباما نے بذریعہ فون کال کملاہیرس کی مستقبل قریب کے سیاسی میدان میں حمایت کا اعلان کیا ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ آپ کی حمایت، وائٹ ہاؤس تک پہنچنے میں مدد کرنے کیلئے فخر محسوس کر رہے ہیں، مشیل اوباما نے کہا کہ عورت کی حیثیت سے مجھے آپ پر فخر ہے، توقع ہے سیاسی انتخاب تاریخی ثابت ہوگا۔

latest urdu news

سابق صدر باراک اوباما کا کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

0

واشنگٹن، سابق امریکی صدر باراک اوباما نے نائب صدر امریکہ کملا ہیرس کی حمایت کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق باراک اوباما اور مشیل اوباما نے بذریعہ فون کال کملاہیرس کی مستقبل قریب کے سیاسی میدان میں حمایت کا اعلان کیا ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ آپ کی حمایت، وائٹ ہاؤس تک پہنچنے میں مدد کرنے کیلئے فخر محسوس کر رہے ہیں، مشیل اوباما نے کہا کہ عورت کی حیثیت سے مجھے آپ پر فخر ہے، توقع ہےسیاسی انتخاب تاریخی ثابت ہوگا۔

باراک اور مشیل اوباما کی حمایت کے بعد کملا ہیرس نے ان دونوں میاں بیوی کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے معاہدے کو فوراََ حتمی شکل دیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن نے یہ مطالبہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جوبائیڈن نے اسپیس کو ختم کرنے، فوری معاہدے کو حتمی شکل دینے، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ تنازع کے خاتمے پر زور دیا ہے۔

latest urdu news

عظمیٰ بخاری کیخلاف بیہودہ پراپیگنڈا ایک خاص مائنڈ سیٹ کے تحت کیا گیا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

0

اسپیکر ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کیخلاف بیہودہ پراپیگنڈا ایک خاص مائنڈ سیٹ کے تحت کیا گیا ہے۔

لاہور، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کیخلاف بیہودہ پراپیگنڈا ایک خاص مائنڈ سیٹ کے تحت کیا گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں کسی پر بھی تہمت لگانے کی اجازت ہر گز نہیں دوں گا، اسمبلی میں گالم گلوچ کا سلسلہ بند کرنا چاہتا ہوں۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ نفرت پر مبنی تقاریر انتہا پر پہنچ جائیں تو اس سے معاشرے کا شیرہ بکھر جاتا ہے۔

ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ کوئی ممبر کسی بھی دوسرے ممبر کیخلاف فحش زبان استعمال کرے گا تو اس کیخلاف کارروائی کروں گا، بحیثیت اسپیکر پنجاب اسمبلی کسی بھی ممبر کیساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ آپ کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا تھا، میں نے ایوان میں اس قسم کا معاملہ پہلے کبھی نہیں دیکھا ہے، میں کسی کو اسمبلی کے پراسس سے جعلسازی نہیں کرنے دوں گا۔

latest urdu news

پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی

0

پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی، سندھ، پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی بھی مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کروادی ہے۔

پی ٹی آئی سے 67 خواتین اور 11 اقلیتی نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو جمع کروائی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے صنم جاوید، عالیہ حمزہ، کنول شوذب، روبینہ شاہین، سیمابیہ طاہر کے نام بھی قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لال چند ملہی کانام قومی اسمبلی میں اقلیتی نشست کے لیے دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست کے لیے دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے انہیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا تھا۔

latest urdu news

اسلام آباد: پی ٹی آئی کا احتجاج ملتوی

0

پی ٹی آئی نے آج کے احتجاج کو ملتوی کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے آج کے احتجاج کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل کے مطابق عدالت نے ہمیں سوموار کے دن احتجاج کرنے کی اجازت دی ہے، ہم پاکستان کے عدالتی نظام کے احکامات کو فالو کریں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں لاء اینڈ آرڈر مینٹین ہونے کی وجہ سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہوگی، احتجاجی مظاہرین کیلئے رکاوٹیں رکھی گئیں، لیکن رکاوٹوں کی وجہ سے ٹریفک کا فلو بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے رکاوٹوں کے باعث شہریوں کیلئے متبادل راستوں کی نشاندہی کردی ہے تاکہ رکاوٹوں کی وجہ سے آمد و رفت متاثر نہ ہو اور عوام کی مشکلات میں کمی ہوسکے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی جانب سے مختلف علاقوں میں اسٹیٹ مخالف بیانات دیے جارہے ہیں، ترجمان جماعت اسلامی پاکستان میں اوور بلنگ، مہنگی بجلی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف اسلام آباد میں ضرور دھرنا دے گی۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق لاہور اور گجرات سمیت مختلف شہروں میں ہمارے کارکنان و رہنماؤں کی گرفتاری کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں۔

latest urdu news

جو بائیڈن کا اسرائیلی وزیر اعظم سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ

0

واشنگٹن، امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے معاہدے کو فوراََ حتمی شکل دیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن نے یہ مطالبہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جوبائیڈن نے اسپیس کو ختم کرنے، فوری معاہدے کو حتمی شکل دینے، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ تنازع کے خاتمے پر زور دیا ہے۔

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے بھی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران غزہ میں انسانی صورتحال پر سنگین تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ملاقات میں امریکی نائب وزیراعظم نے اسرائیلی وزیر اعظم پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے کیلئے مؤثر اقدامات کریں تاکہ اس سے فلسطینی شہریوں کی مشکلات میں آسانی پیدا ہوسکے۔

یاد رہے کہ غزہ میں اب تک اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 39 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 90 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

latest urdu news

بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش

0

پنجاب حکومت نے بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کر دیں۔

لاہور، حکومت پنجاب کی جانب سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی ہیں۔

جسٹس ہائیکورٹ طارق سلیم شیخ نے بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے دائرکردہ درخواست کے متعلق سماعت کی۔

سماعت کے دوران حکومت نے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

سرکاری وکیل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف اینٹی کرپشن میں 1 اور پنجاب پولیس میں 12 مقدمات درج ہیں، سائبر کرائم یونٹ میں عمران خان کی اہلیہ کیخلاف کوئی انکوائری نہیں ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست گزار کے وکیل کو جواب کیلئے مہلت فراہم کر دی گئی ہے۔

latest urdu news

کراچی، عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، 5 افراد بے ہوش

0

کراچی، شاہراہ فیصل پر میٹرو پول کے قریب عمارت کی نویں سٹوری پر آگ بھڑک اٹھی۔

پولیس کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کے باعث 9 ویں سٹوری میں دھواں بھر گیا جس کے باعث 5 افراد بے ہوش ہوگئے جن میں سے 2 افراد کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق عمارت میں لگنے والی آگ سے بہت زیادہ دھواں پیدا ہوگیا تھا کہ جسکے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا، پھر اسے کچھ دیر بعد دوبارہ شروع کیا گیا، عمارت میں موجود 50 افراد کو نکال لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بھڑکتی ہوئی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں اور 2 اسنارکل موجود ہیں۔

آگے لگنے کے باعث علاقے میں ٹریفک بھی متاثر کررہی کہ جسے بعد میں ٹریفک پولیس کیجانب گاڑیوں کو متبادل راستہ فراہم کرکے ٹریفک کی روانی کو ٹھیک کردیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عمارت میں لگنے والی آگ پر جلد قابو پالیا جائے گا، اس معاملے میں پاک بحریہ کے اہلکار بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

پاک بحریہ کی جانب سے 5 فائر ٹینڈرز، اسنارکل اور عملہ آگ پر قابو پانے میں معاونت کی جارہی ہے۔

latest urdu news

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

0

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے۔

اسلام آباد، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق یہ رقم پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ گھروں اور انفراسٹرکچر کی تعمیر پر خرچ ہو گی، صوبہ سندھ میں بھی صحت کی بنیادی سہولتوں کو بحال کیا جائے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کاکہنا ہے کہ سال 2022 میں سیلاب سے پاکستان میں تقریباََ 3 کروڑ 30 لاکھ کی آبادی متاثر ہوئی، 21 لاکھ گھر سارے یا جزوی طور پر بالکل تباہ ہوگئے، 2 سال گزر جانے کے باوجود متعدد متاثرین شیلٹرز میں رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم سےیہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے معاہدے کو فوراََ حتمی شکل دیں۔

وائٹ ہاؤس جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جوبائیڈن نے اسپیس کو ختم کرنے، فوری معاہدے کو حتمی شکل دینے، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ تنازع کے خاتمے پر زور دیا ہے۔

latest urdu news