اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

7 سالہ یتیم بچی زیادتی کے بعد قتل

پشاور میں 7 سالہ یتیم بچی سے جنسی زیادتی کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔

پشاور، لوئردیر میں 7 سالہ یتیم بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق لوئر دیر کے علاقے ماندہ میں مدرسے کی 7 سالہ یتیم طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جب کہ مدرسہ انتظامیہ نے بچی کی موت کو خودکشی قرار دیتے ہوئے لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

انتظامیہ کی جانب سے لاش ملنے کے بعد ورثاء نے متوفی لڑکی کی تدفین کردی، تاہم سوشل میڈیا اور عوامی ردعمل کی بدولت لڑکی کی میت کو قبر سے نکالا گیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے نمونے لیے گئے جس سے معلوم ہوا کہ بچی کی موت زیادتی اور تشدد کا نتیجہ ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی، پولیس نے مقدمے کا اندراج کرکے مہتم مدرسہ سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

latest urdu news