اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی اداکارہ پر قاتلانہ حملہ

لاہور، دین اسلام کی وجہ سے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے والی پاکستانی اداکارہ اور سابق ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق زینب جمیل کے ساتھ یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پیش آیا، جیسے ہی سابق اداکارہ کی گاڑی ان کے سیلون کے سامنے رکی تو موٹر سائیکل پر سوار 2 حملہ آور آئے اور زینب جمیل کو گولیاں مار کر فرار ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ زینب جمیل کو وحشیانہ حملے میں 6 گولیاں ماری گئیں اور انہیں زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔

ہوش میں آنے کے بعد زینب جمیل نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں کچھ عرصے سے فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں اور ان کے سیلون کو دھمکی آمیز خطوط بھی بھیجے گئے تھے۔

سابق اداکارہ نے کہا کہ وہ ملزمان کو نہیں جانتی لیکن ملزمان پہلے سے ہی انکا انتظار کر رہے تھے اور انہیں پہلے سے ہی معلوم تھا کہ وہ سیلون میں آ رہی ہیں۔

پولیس نے زینب جمیل کے ماموں کی شکایت پر 2 نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم زینب کا کہنا ہے کہ اس حملے کے پیچھے ان کے شوہر بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ وہ گزشتہ دو سال سے آپس میں لڑ رہے تھے۔

latest urdu news

اس واقعے کے حوالے سے پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیں گے۔

واضح رہے کہ 2020 میں ماڈل زینب جمیل نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسلام کی وجہ سے اداکاری چھوڑ رہی ہیں اور ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ وہ اپنے مذہب کی وجہ سے اداکاری اور ماڈلنگ چھوڑنے پر فخر محسوس کرتی ہیں۔