اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

روٹی کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

لاہور، روٹی کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے صوبے میں روٹی کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

اس بات کا اعلان وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے سوشل اکاؤنٹ ”ایکس“ اور پیج پر کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے ہو گا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی کہ روٹی کی قیمتیں مزید گر گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے غریبوں کے لیے روٹی بھی نا قابل برداشت ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ ماضی قریب میں روٹی کی قیمت میں 20 سے 16 روپے کرنے پر پورے صوبہ پنجاب میں نان بائیوں کیجانب سے پنجاب حکومت کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا تھا اور اس معاملے میں ایڈمنسٹریشن کیجانب سے تندور مالکان کو جرمانے بھی کیے گئے تھے۔

latest urdu news