اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

آج پاکستان کا گرم ترین شہر کونسا رہا ہے؟

محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد آج پاکستان کا گرم ترین شہر رہا ہے کہ جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

ان دنوں ملک کے بیشتر شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، موہن جودڑو، دادا، سبی، لاڑکانہ، نواب شاہ، ٹھٹھہ، روہڑی، خیرپور، سکھر، نور پور تال اور مٹھی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں موسم شدید گرم ہوگیا۔

بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرم ہوائیں چلنے سے شہریوں کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

شدید گرمی کی وجہ سے پیٹ کی بیماریاں بھی بڑھ رہی ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق شہری پانی کا زیادہ استعمال کریں، ضرورت کے بغیر گھر سے باہر نہ نکلیں اور کھانے پینے میں احتیاط برتیں۔

پنجاب کے شہر ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ، بہاولنگر، بھکر، کوٹ ادو اور رحیم یار خان بھی گرمی اور نمی کی لپیٹ میں ہیں۔

وزارت موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں اس ہفتے شدید گرمی رہے گی، تاہم شمالی علاقوں میں کچھ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

latest urdu news