اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بھارتی اداکار رجنی کانت کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

ابوظہبی، لیجنڈری بھارتی اداکار رجنی کانت کو متحدہ عرب امارات میں گولڈن ویزا مل گیا ہے۔

بھارتی اداکار رجنی کانت کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ گولڈن ویزا دینے پر ابوظہبی حکومت کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

اداکار رجنی کانت نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرنے کو اعزاز سمجھتے ہیں اور وہ اس سلسلے میں ابوظہبی حکومت کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے مجھے گولڈن ویزا فراہم کیا۔

اداکار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا ملنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

اداکار رجنی کانت نے کہا کہ میں متحدہ عرب امارات کی حکومت اور لولو گروپ کے سی ایم ڈی کا اس ویزے کی سہولت فراہم کرنے اور تعاون کے لیے شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستانی فلم اور تھیٹر کی مقبول اداکارہ کبرہ خان کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا ہے اور سابق اداکارہ صبور علی نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ان کے پاس دبئی کا گولڈن ویزا بھی ہے۔

واضح رہے کہ گولڈن ویزا متحدہ عرب امارات میں لینے سے طویل عرصے تک قیام، کام اور تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات سے بھی حاصل ہوتیں ہیں۔

latest urdu news