اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

گجرات میں بھی 5 جون سے پلاسٹک بیگ پر پابندی عائد

گجرات میں بھی 5 جون سے پلاسٹک بیگ پر پابندی، شہری پلاسٹک بیگ کا استعمال نہ کریں :ڈی سی گجرات

گجرات میں حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں 5 جون سے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا کہنا ہے کہ شہری، تاجران، دوکاندار حضرات پلاسٹک بیگ کا استعمال ترک کریں گے، شہری کاغذ کا بیگ یا کپڑے کا تھیلا استعمال کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک بیگ سے بے پناہ ماحولیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں، ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ پلاسٹک بیگ کا بے تحاشا استعمال ہے۔

ماحول کو صاف رکھنے کے لئے پلاسٹک بیگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگا۔

یاد رہے کہ اپریل میں پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں 5 جون سے صوبے بھر میں پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا عوام خود کو کینسر سے بچانے کیلئے پلاسٹک بیگ استعمال ترک کریں، عوام سے اپیل ہے کہ پلاسٹک بیگز کی جگہ کپڑے اور کاغذ کے تھیلے استعمال کریں، دکاندار سمیت تمام لوگ پلاسٹک بیگز استعمال نہ کرنیکی مہم میں حکومت کا ساتھ دیں۔

latest urdu news