اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سی آئی اے پولیس کی بڑی کاروائی کار چور گینگ کے 2 ارکان گرفتار

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

انہی احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی سی آئی اے اعجاز احمد کی زیر نگرانی انچارج سی آئی اے انسپکٹر عنصر جاوید موہل و دیگران پر مشتمل سی آئی اے پولیس ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کار چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث شہنشاہ گینگ کے 2 ارکان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ٹیم میں سب انسپکٹران میں دانش صغیر، فرید حسن، اے ایس آئی زاہد اقبال، ہیڈ کانسٹیبل اویس، کانسٹیبلان میں آصف اور فیصل شامل ہیں۔

دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 1 کڑور 30 لاکھ روپے نقدی اور 4 عدد کاریں مالیتی 2 کروڑ روپے برآمد کر لیں۔

گرفتار ملزمان میں نظام الدین عرف شہنشاہ اور داؤد شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں گینگ کے ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اندرون گوجرانوالہ اور اس کے مضافات میں کار چوری کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

ڈکیتوں اور کار چوروں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے پر علاقہ مکینوں کا سی آئی اے پولیس کو زبردست خراج تحسین۔

اس موقع پر سی پی او کا کہنا تھا کہ ڈکیتوں، کار چوروں اور مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔

latest urdu news