اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ایک سنگین مسئلہ ہے، وزیر صحت

سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ایک سنگین مسئلہ ہے، بچے منشیات کے نشے میں قتل تک کردیتے ہیں۔

تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ یہ بہت سنگین مسئلہ ہے، صوبے میں منشیات کہاں سے آتی ہیں؟ سکول کے بچے آن لائن منشیات منگوا رہے ہیں۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچے منشیات کے عادی بن جاتے ہیں، منشیات استعمال کرنے والے بچوں کی صلاحیتیں کم ہو جاتی ہیں، بچے فارم ہاؤسز میں جمع ہو کر نشہ کرتے ہیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ منشیات کی وجہ سے بچوں کے رویے میں تبدیلی آتی ہے، منشیات کے زیر اثر بچے قتل بھی کرتے ہیں اور زیادہ مقدار میں لینے کے واقعات بھی ہیں۔

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ ہمیں منشیات کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے، بہت سے والدین بھی منشیات لے رہے ہیں کیونکہ ان کے بچے بھی منشیات لینے لگے ہیں۔

دوسری جانب سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی کمال احمد کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں کہا کہ کراچی کے کچھ علاقوں میں پانی کی قلت ضرور ہے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ پانی کے مسائل کو مزید بڑھا رہی ہے۔

latest urdu news