اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سردار تنویر الیاس کے گھر پر چھاپہ، 3 افراد زیر حراست

اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران تنویر الیاس گھر پر نہیں ملے تاہم تنویر الیاس کے 3 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے گزشتہ روز آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو ان کے سفارتی پاسپورٹ کے غلط استعمال کے مقدمے میں ضمانت دی تھی۔

جج عباس شاہ نے سردار تنویر الیاس کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔

ایف آئی اے افسر نے سردار تنویر الیاس کے خلاف کیس کی فائل عدالت میں جمع کرا دی، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے ضمانت کی مخالفت کی۔

وکیل صفائی نے عدالت میں پیش ہو کر بیان دیا کہ مقدمے کی دفعات کے مطابق زیادہ سے زیادہ سزا تین سال ہے، دفعات سنگین نہیں، اس لیے سردار تنویر الیاس کو ضمانت پر رہا کیا جائے اور سردار تنویر الیاس کا پاسپورٹ بھی واپس کیا جائے۔

عدالت نے گرفتاری کے بعد سردار تنویر الیاس کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

latest urdu news