اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے

جلال پورجٹاں کے 2 نوجوان دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

تھانہ صدر گجرات کے علاقے میانی پنڈی کے 2 نوجوان دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جانبحق ہو گئے۔

جلال پورجٹاں کے نواحی گاؤں میانی پنڈی کے 2 نوجوان درائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جانبحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق 20 سالہ ذوالقرنین اور 18 سالہ عثمان گاؤں کے قریب دریا میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے۔

قریب نہاتے افراد کے شور مچانے پر گاؤں کے تین افراد نے دریا میں چھلانگ لگاتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں لڑکوں کو ڈوبنے سے بچاتے ہوئے باہر نکال کر انکے پیٹ سے پانی بھی نکالا۔

واقعہ کی اطلاع ريسكيو 1122 کو دی گئی جنہوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دونوں لڑکوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال جلالپور جٹاں منتقل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پانی میں کافی دیر رہنے کے باعث دونوں لڑکے بے ہوش تھے اور انکی سانسیں بھی نہیں چل رہی تھیں۔

بعد ازاں دونوں لڑکے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچانے سے قبل ہی جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق نوجوانوں کی لاشیں گاؤں میں پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ اہل علاقہ نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے دریاؤں میں نہانے پر پابندی عائد کی جائے۔

latest urdu news