اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

استحکام پاکستان پارٹی کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن نے استحکام پاکستان پارٹی کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

لاہور، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بجٹ کی منظوری کے بعد استحکام پاکستان پارٹی کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

استحکام پاکستان پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی نے پنجاب میں دو وزراتوں کا مطالبہ کیا ہے جن میں شعیب صدیقی اور غضنفر عباس چھینہ شامل ہیں۔

دوسری جانب (ن) لیگ کیجانب سے استحکام پاکستان پارٹی کو ایک وزارت دینے کا عندیہ دیدیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی پی پی پارلیمانی سیکرٹری یا ڈیپارٹمنٹ ہیڈ کا عہدہ سنبھالے گی، اس سلسلے میں علیم خان کی واپسی کے بعد (ن) لیگ کے ساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔

latest urdu news