اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام کا اعلان

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔

سندھ کابینہ کے اجلاس میں ون اسٹاپ شاپ میں سرمایہ کاری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسٹیل پلانٹ کی تعمیر نو کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت نچلے درجے کے مزدوروں کو مناسب نرخوں پر زمین فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ چین کی مدد سے سٹیل پلانٹ کی خالی جگہ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون بنایا جائے گا، یہ زون صوبائی اور وفاقی حکومتیں مشترکہ طور پر بنائیں گی جس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے سٹیل پلانٹ بنایا جائے گا۔

سندھ حکومت نے کراچی میں مزید 50 الیکٹرک بسیں چلانے اور ضلعی انتظامیہ کے علاقوں سے پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کے معاہدے کی بھی منظوری دی ہے اور سڑکوں پر کچرا پھینکنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

latest urdu news