اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عمران خان کے نظریے کا حقیقی جنگجو ہوں، کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا، شیر افضل مروت

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کے نظریے کا حقیقی جنگجو ہوں، میں کبھی بھی کسی سیاسی میدان میں اپنی پیٹھ نہیں دکھاؤں گا۔

دبئی میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 300 سے زائد دن سے اڈیالہ جیل کی سب سے چھوٹی بیرک میں ہیں۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے انہیں جو پیار اور عزت ملتی ہے وہ میرے لیڈر عمران خان اور پی ٹی آئی کی بدولت ہے۔

رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے عشائیہ دینے پر اوورسیز پاکستانی کمیونٹی اور بالخصوص تحریک انصاف کے کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کے پارٹی سے اندرونی اختلافات چل رہے ہیں، ماضی قریب میں انہوں نے سعودی عرب کے متعلق متنازع بیان دیا تھا جسکے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت حزب اقتدار پارٹی رہنماؤں کیجانب سے ان پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

latest urdu news