اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پاکستانی نژاد امریکی شخصیت نے ہتک عزت کا بڑا مقدمہ جیت لیا

پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ضیاء چشتی نے Narratives میگزین اور اسکے ایڈیٹر عامر ضیاء کیخلاف جھوٹے، ہتک آمیز اور بدنیتی پر مبنی الزامات پر ہتک عزت کا بڑا مقدمہ جیت لیا ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج لاہور نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ میگزین نے ضیاء چشتی پر سنگین الزامات لگا کر انکی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

میگزین اپنے دفاع میں ٹھوس ثبوت پیش نہ کرسکا، عدالت نے اپنے فیصلے میں نیریٹیوز میگزین کو ضیا سے معافی مانگنے اور بطور ہرجانہ 50 لاکھ روپے دینے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

ہارورڈ کے پروفیسر ایمریٹس اور معروف قانونی چارہ جوئی کرنے والے ایلن ڈرشووٹز نے کارروائی میں ذاتی دلچسپی لی۔

دوسری جانب میگزین کے ایڈیٹر نے عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ضیا چشتی ایک ٹیک انٹرپرینیور ہیں جنہوں نے ملٹی بلین ڈالرز سے Invisalign ڈینٹل بریسس اور مصنوعی ذہانت کمپنی Afiniti کی بنیاد رکھی۔

2018 میں اس وقت کے صدر ممنون حسین نے چشتی کو 2018 میں ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔

latest urdu news