اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عمران خان اور شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں بری ہوگئے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے دونوں کی سزا کو کالعدم قرار دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں بری کردیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے سائفر کیس پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

سائفر کیس کیخلاف اپیلیں سننے والے بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن شامل تھے۔

سائفر کیس کے متعلق فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت بھی اسلام آباد ہائیکورٹ موجود تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، علی محمد خان، فیصل جاوید اور شاندانہ گلزار بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں اور شاہ محمود قریشی کی بیوی اور بیٹیاں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔

latest urdu news

مزید خبریں