اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

خان نہیں تو پاکستان نہیں کہنے والے کسی اور ملک چلے جائیں، عطاتارڑ

اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کبھی ملک توڑنے کی بات نہیں کی اور یہ کہنے والے کہ اگر عمران خان نہیں تو پاکستان نہیں، ایسے لوگوں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاتارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کل وفد کے ساتھ چین جا رہے ہیں جہاں انکی چینی صدر اور چینی وزیراعظم کیساتھ ملاقات ہوگی۔

اُس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف مختلف تجارتی او ر آئی ٹی شعبوں میں فروغ سے متعلق گفتگو کریں گے، وزیراعظم اس موقع پر مختلف چینی کمپنیوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

عطاتارڑ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری کیلئے چین کا دورہ اہم ثابت ہوگا، دورہ چین سے سی پیک منصوبے کے نئے فیز کا آغاز ہوگا جبکہ پاکستان کا تجارتی وفد چین میں بزنس ٹو بزنس معاہدوں کو حتمی شکل دے گا، اس دوران مختلف ایم او یوز بھی سائن ہوں گے۔

وفاقی وزیر کا مزید یہ کہنا ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں کہنے والے لوگوں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں