اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,091,060FansLike
10,010FollowersFollow
597,300FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

فیصل واوڈا کا توہین عدالت پر سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار

اسلام آباد، سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے توہین عدالت پر سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت نوٹس کا 16 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا۔

جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ ان کی پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین نہیں بلکہ ملک کی بہتری ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے رؤف حسن، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کی تقاریر کے ٹرانسکرپٹ بھی عدالت میں جمع کرائے۔

فیصل واوڈا نے مزید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے معزز جج کو ٹاؤٹ کہہ کر عدلیہ اور ججز کو دھمکیاں دیں، مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ میں اپنی تقریر میں ججز کو دھمکیاں بھی دیں اور شہباز شریف نے بھی ججز کو کالی بھیڑ کہا۔

اپنے جواب میں فیصل واوڈا نے عدالت پر زور دیا کہ وہ توہین عدالت کے مقدمات میں تحمل کا مظاہرہ کرے اور اپنا عدالتی حکم واپس لے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف بیانات دینے پر سینیٹر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا تھا جس کے بعد مصطفیٰ کمال نے آج عدالت سے بلا امتیاز معافی مانگ لی۔

latest urdu news