اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے یوٹیوبر قتل، مقدمہ درج

کراچی کے علاقے سخی حسن سرینا موبائل مارکیٹ میں یوٹیوبر سعد احمد کو سیکیورٹی گارڈ نے گولی مار کر قتل کر دیا۔

وی لاگر کی جانب سے بار بار ویڈیوز ریکارڈ کی گئیں، جس سے سیکورٹی گارڈ غصے میں آ گیا اور فائرنگ کر دی، جس سے وی لاگر جانبحق ہو گیا۔

سیکیورٹی گارڈ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وی لاگر بار بار ویڈیو بنا رہا تھا جس پر میں نے غصے میں آکر گولی چلا دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں سعد احمد شدید زخمی ہوگیا جسے بعد ازاں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

اس واقعے کے بعد پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔

مقتول کے دوست کا بیان
سیکورٹی گارڈ کے ہاتھوں مارے جانے والے یوٹیوبر کے دوست نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ہمارے یوٹیوب چینل کیلئے پاک بھارت میچ پر ویڈیو ریکارڈ کرنے گیا تھا۔

دوست نے بتایا کہ میں سعد کے پاس کھڑا تھا سعد نے ویڈیو بنانے کیلئے کیمرہ نکالا تھا کہ گارڈ نے فائر کردیا، ابتدائی طور پر سعد کو سمجھ نہیں آیا کے اسے گولی لگی ہے۔

latest urdu news