اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

جرمنی میں بارش اور سیلاب سے 5 افراد ہلاک

جرمنی، شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں جس کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

انتظامیہ نے موسم کی خراب صورتحال کے دوران شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ریسکیو کی کوششوں کے دوران ایک فائر فائٹر بھی ہلاک ہو گیا جبکہ سیلابی پانی میں بہہ جانے والی کار میں سوار ایک خاتون کی موت ہو گئی۔

انتظامیہ نے لوگوں کو بچانے میں مدد کے لیے 800 فوجی اہلکاروں کی مدد حاصل کر لی ہے، اور باویریا کی آزاد ریاست میں 52,000 امدادی کارکنوں کو تعینات کیا گیا۔

اس سے قبل ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں سات افراد جانبحق ہو گئے تھے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ خراسان رضوی میں مشہد کے انقلاب اسکوائر پر ایک کار میں پھنسے دو افراد سیلابی پانی میں ڈوب گئے۔

latest urdu news

مزید خبریں