اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مسافر گاڑی پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی

میانوالی میں مسافر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق یہ واقعہ میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے مسافر ٹرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ عیسیٰ خیل کے علاقے کلور شریف میں پیش آیا، اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا کہ جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کے باعث پیش آیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق مندہ خیل سے ہے جو کچہری عیسیٰ خیل سے واپس آرہے تھے۔

مقامی پولیس نے ناکہ بندی کر کے ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

latest urdu news