اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

گجرات میں صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی 2 پولیس اہلکار برطرف

گجرات میں دوران کوریج صحافیوں سے بدسلوکی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے 2 پولیس اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا۔

ہیڈ کانسٹیبل ارشد، سید انجم عباس نے دریائے چناب پر کوریج کے دوران 3 صحافیوں سے ناروا سلوک اختیار کیا تھا، ڈی پی او مستنصر عطاء باجوہ نے انکوائری کے بعد جرم ثابت ہونے پر پولیس اہلکاروں کو برطرف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی غازی چک کے ہیڈ کانسٹیبل محمد ارشد اور کانسٹیبل سید انجم نے دریائے چناب پابندی کے باجود نہانے والے شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے پولیس اہلکاروں کی ویڈیوز بنانے پر گجرات کے3 صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔

گجرات پریس کلب کے صحافیوں کی جانب سے شکایت پر ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے ایس پی انویسٹی گیشن ریاض ناز کو معاملے کی انکوائری کرنے کا حکم دیا تھا۔

انکوئری رپورٹ میں صحافیوں پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر دونوں پولیس اہلکاروں کو گنہگار اور کانسٹیبل احسان اللہ کو بے گناہ قرار دیا گیا۔

ڈی پی او مستنصر عطاء باجوہ نے دونوں اہلکاروں کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر نوکری سے برخواست کر دیا۔

latest urdu news