اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ڈاکٹر یاسمین راشد اور محمود الرشید سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع

پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر 3 رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع کردی گئی۔

لاہور، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع کردی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے 4 مقدمات میں اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانتوں میں توسیع کے متعلق سماعت ہوئی۔

اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہوسکی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ضمانتوں پر مزید توسیع دیتے ہوئے سماعت 12 جون تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور نصیرآباد میں مقدمہ درج ہے۔

latest urdu news