اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

سوڈان میں نیم فوجی دستوں کا حملہ، 150 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

سوڈانی آرمی نے کہا ہے کہ نیم فوجی ریپڈ رسپانس فورس نے وسطی سوڈان کے گاؤں میں حملہ کیا جس میں 35 بچوں سمیت 150 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں سمیت 150 افراد کے قتل عام کا الزام نیم فوجی گروپ ریپڈ رسپانس فورسز پر عائد کرتے ہوئے سوڈانی حملے کا جواب دینے کا واضح اعلان کیا ہے۔

سربراہ سوڈانی فوج عبدالفتاح البرہان نے کہا کہ آر ایس ایف کو حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ آر ایس ایف کیجانب سے مختلف دیہاتوں میں کیے جانیوالوں حملوں میں یہ سب سے خوفناک حملہ تھا۔

واضح رہے کہ سوڈان میں نیم فوجی گروپ آر ایس ایف گزشتہ 13 ماہ سے ملک کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے لڑ رہا ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں