اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی دفتر ڈی سیل نہ کرنے کے متعلق سماعت ملتوی

اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا دفتر ڈی سیل نہ کرنے پر سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا دفتر ڈی سیل نہ کرنے پر سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست پر سماعت کی، وکیل پی ٹی آئی شعیب شاہین اس موقع پر عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کے دوران کہا کہ ہم اس درخواست کو آئندہ ہفتے سنیں گے۔

واضح رہے کہ 4 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا دفتر فوری ڈی سیل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

latest urdu news