اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

آئی ایم ایف کا پاکستان کو قرض دینا قومی ٹیم کی شکست سے مشروط تھا، انور مقصود

معروف مصنف انور مقصود نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کے خلاف پاکستان کی شکست کی دلچسپ وجہ بتا دی۔

انور مقصود کیجانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by News Alert (@newsalertpak)

امریکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کی شکست پر انور مقصود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس امریکا سے ہارنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا کیونکہ اسے ابھی تک آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں ملا۔

انور مقصود نے کہا کہ اس میچ میں آئی ایم ایف کیجانب سے یہ شرط ہو سکتی تھی کہ اگر قومی کرکٹ ٹیم ہارتی ہے تو امریکہ قرض کی رقم جاری کرے گا، وگرنہ پاکستان کے ہارنے کی کوئی اور وجہ نہیں ہے۔

9 جون کو پاک بھارت میچ کے لیے انور مقصود نے کہا کہ جو پاکستانی اس وقت ٹکٹ خرید رہے ہیں انہیں آدھی قیمت پر فروخت کیا جائے گا۔

مزید یہ کہ امریکن کرکٹ ٹیم کیجانب سے T20 ورلڈکپ میں پاکستان کو سپر اوور میں شکست دینا ایک بڑا اپ سیٹ ہے۔

امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں جیت کیلئے 19 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم قومی ٹیم صرف 13 رنز ہی بنا سکی۔

latest urdu news

مزید خبریں