اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پنجاب حکومت کا 5 اضلاع میں الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان

آئندہ بجٹ میں الیکٹرک بس منصوبے کے لیے بڑی رقم مختص کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

لاہور، ملتان، راولپنڈی ،فیصل آباد، بہاولپور میں نئی الیکٹرک بسوں کو متعارف کرایا جائے گا، منصوبہ پر 50 ارب روپے لاگت آئے گی۔

نئے منصوبہ کے تحت پنجاب میں 630 الیکڑک بسوں کی خریداری کی جائے گی۔ نئی بسوں کی تیاری پاکستانی سڑکوں اور ٹریفک کے مطابق کی جائے گی۔

بسوں کی تیاری کے لئے مختلف نجی کمپنیوں سے تخمینہ لیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کے الیکٹرک بسوں کی خریداری کے حوالے سے چین کی مختلف کمپنیوں سے رابطے جاری ہیں۔

latest urdu news