اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,247,697FansLike
10,046FollowersFollow
622,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

نواز شریف کی مودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے نریندر مودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں نواز شریف نے کہا کہ وہ مودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مسلسل تیسری بار الیکشن جیتنا ہندوستانی عوام کے اعتماد کا ووٹ ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ہمیں نفرت کو امید سے بدلنا چاہیے اور اسے 2 ارب لوگوں کی ترقی کا موقع بنائیں۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی مودی کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ نریندر مودی نے گزشتہ روز نئی دہلی میں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا اور وہ مسلسل تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے بھارت کے دوسرے وزیراعظم بن گئے ہیں۔

latest urdu news