اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

خیبرپختونخوا کے 91 پراجیکٹ وفاقی حکومت نے نکال دیئے، اسد قیصر

اسلام آباد، تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابقا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ روز لکی مروت میں فوج کے قافلے پر حملہ ہوا اور ہمارے جوان شہید ہو گئے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ اللہ شہداء کی فیملیز کو صبر دے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر اور دیگر ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کی، پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر جاری حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 91 منصوبے وفاقی حکومت نے روک دیے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ یونیورسٹیوں سمیت دیگر منصوبوں کو بجٹ سے نکال دیا گیا ہے اور ہم آج احتجاج کرنے آئے ہیں، جو اسکیمیں نکالی گئی ہیں انہیں دوبارہ شامل کیا جائے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ یہ صوبے کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے اور ہمارا درینہ مطالبہ ہے کہ جو 91 منصوبے وفاق نے اپنی اسکیم سے نکالے ہیں انہیں دوبارہ شامل کیا جائے، اسد قیصر کا کہنا ہے کہ دراصل پی ٹی آئی کو واضح مینڈیٹ ملنے کی وجہ سے نظر انداز کیا جارہا ہے۔

latest urdu news