کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کی تکنیکی خرابی دور ہو گئی ہے جو گزشتہ روز پیش آئی تھی۔
آج صبح کراچی ایئرپورٹ سے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 136 عازمین حج اور دیگر مسافروں کو لے کر دوحہ پہنچ گئی۔
قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 610 اتوار کی صبح کراچی پہنچی تھی اور ٹیک آف کے دوران طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جسکو ٹھیک کرنے کیلئے کام شروع کیا گیا جو رات گئے مکمل ہوا۔
گزشتہ روز زیادہ تر مسافروں کو ایئرپورٹ سے ہوٹل منتقل کر دیا گیا تاہم 60 فیصد مسافر ایئرپورٹ پر ہی موجود رہے۔
پرواز تقریباً 24 گھنٹے بعد پیر کی صبح 6 بجے کراچی سے دوحہ کے لیے روانہ ہوئی، ممکنہ طور پر ایئر لائن 136 عازمین حج کو سعودی عرب بھی لے کر گئی ہے۔