اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,246,944FansLike
10,045FollowersFollow
622,000FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

روسی صدر پیوٹن جلد ہی شمالی کوریا کا دورہ کریں گے

ماسکو، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آنے والے ہفتوں میں شمالی کوریا اور ویتنام کا دورہ کریں گے۔

ایک روسی اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ ویتنام کا دورہ 19-20 جون کو طے تھا لیکن ایسا ہوا نہیں ہے اور ابھی تک تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

شمالی کوریا میں روس کے سفیر الیگزینڈر ماتسیگورا نے اس خبر کی تصدیق کی کہ صدر پیوٹن کے دورہ پیانگ یانگ کی بھرپور طریقے سے تیاری کی جا رہی ہے۔

اس خبر کے مطابق صدر پیوٹن جلد ہی شمالی کوریا کا دورہ کریں گے اور پھر ویتنام جائیں گے، ویتنام کے ایک اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ ہنوئی کے سفر کی تاریخ پر اتفاق ہو گیا ہے لیکن ایجنڈے پر ابھی بات چیت جاری ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ توانائی، فوجی تعاون، ادائیگیاں اور تصفیے اور تعلیم کے شعبے میں معاہدے زیر بحث موضوعات میں شامل ہیں۔

latest urdu news