بجٹ سے پہلے ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔
وفاقی حکومت کی طرف سے مالی سال 2024-25ء کا بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جسے ممکنہ طور پر آئی ایم ایف کی نئی شرائط کے تابع بنایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس بجٹ سے پہلے ہی سولر پینلز کی فی واٹ قیمت میں 8 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق 180 واٹ کے پینل کی قیمت میں تقریباً 1 ہزار 440 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔
اسی طرح 588 واٹ کا پینل 4 سے 5 ہزار روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔